فلسطینیمزاحمت کاروں نے منگل کی سہ پہر مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میںالخلیل کے شمال مشرق میں "خارصینا” بستی کی طرف فائرنگ کی۔
عبرانی میڈیا کا کہناہے کہ گولیاں آباد کاروں کے گھروں پر لگیں جس سے انہیں نقصان پہنچا تاہم کوئی جانینقصان نہیں ہوا۔
قابض فوج نے بستی پر فائرنگ کرنے کےبعد علاقے اور "کوشکوک” موڑ سرچ آپریشن کیا۔
خارصینا بستی1985 میں الخلیل میں فلسطینی شہریوں کی زمینوں پر قائم کی گئی تھی اور یہ ایک آبادکاریچوکی کے طور پر ظاہر ہونے لگی۔ آہستہ آہستہ یہ کالونی فلسطینیوں کی زمینوں پر پھیلناشروع ہوئی یہاں تک کہ اب یہ ایک بڑی آبادکاری کا شہر بن گیا ہے۔
یہ بستی ان یہودیوںنے قائم کی تھی جنہیں مصری سینا سے 1982 میں آزادی کے بعد نکال دیا گیا تھا۔
17 جنوری 2003 کو دو قسام جنگجو 19 سالہ حمزہ عواد القواسمی اور 21 سالہ طارق جودت ابو سنینا نے "خارصینا” بستی پر دھاوا بولااور فائرنگ کر کے ایک آباد کار کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا تھا۔