جمعه 15/نوامبر/2024

ایمنسٹی کی اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسیوں کےخلاف نئی مہم شروع

بدھ 13-جولائی-2022

پیر کے روزانسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل یو کے‘ نے ایک نئی مہم کا اعلان کیاجس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نسل پرستی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس مہم کا اعلان ایمنسٹیانٹرنیشنل برطانیہ کے مہم مینیجر برائے (اسرائیل)/ فلسطین اور شام کے کرسچن بینیڈکٹنے ٹویٹر کے ذریعے "اسرائیلی نسل پرستی کو روکو” کے عنوان سے کیا گیا۔

بینیڈکٹ نے لکھاکہ "عالمی مہم #EndIsraeliApartheid کیحمایت میں نئی ایمنسٹی یو کے ٹی شرٹس، بریفنگ اور دیگر تجارتی سامان مزید جلد آرہاہے۔”

ایمنسٹی انٹرنیشنلیو کے میں کرائسز ریسپانس پروگرام کے ڈائریکٹر بینیڈکٹ نے عبرانی اخبار دی یروشلم پوسٹکو بتایا کہ "فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے نسل پرستی کے سخت نظام کو ختم کرنےمیں مدد کرنے کے لیے ہماری مہم نے نسل پرستی اور امتیازی سلوک کی مخالفت کرنے والےلوگوں کی طرف سے بہترین ردعمل دیکھا ہے۔”

"ہم توقع کرتے ہیں کہ اسرائیل کی نسل پرستی کے خاتمے کی مہم کیٹی شرٹس اور دیگر مصنوعات مقبول ہوں گی”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی شرٹس کا پہلاسیٹ آنے والے دنوں میں دستیاب ہوگا اور فلسطینیوں کے ساتھ شراکت میں مزید اضافہہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی