جمعه 15/نوامبر/2024

’بائیڈن القدس میں فلسطینی اسپتالوں کےلیے 100 ملین ڈالر فراہم کریں گے‘

منگل 12-جولائی-2022

کل سوموارکو امریکینیوز ویب سائٹ ’ایگزیس‘ نے اسرائیلی ریاست کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدرجو یڈین اس ہفتے خطے کے اپنے آئندہ دورے کے دوران مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی اسپتالوںکو 100 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسی ذریعہ کے مطابقتوقع ہے کہ بائیڈن ان اسپتالوں میں سے کسی ایک کا دورہ کریں گے۔

Axios نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی انتظامیہنے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے کہا ہے کہ وہ امریکی امداد کے متوازی مشرقیبیت المقدس میں فلسطینی اسپتالوں کو امداد فراہم کریں۔

متحدہ عرب اماراتنے اتوار کو اعلان کیا کہ ریاست کے صدر الشیخ محمد بن زاید نے القدس کے مشرق میں کوہزیتون میں واقع مقاصد اسپتال کو 25 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔

قابل ذکر ہے کہ مقبوضہبیت المقدس کے مشرقی شہر میں این جی اوز اور فلاحی تنظیموں سے منسلک چار اہم فلسطینیاسپتال ہیں جن میں "المقاصد”، "المطلع”، "فرانسیسی”اسپتال اور "سینٹ جان اسپتال برائے امراض چشم ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی