جمعه 15/نوامبر/2024

ڈیڑھ لاکھ فلسطینی مسلمانوں کی مسجد اقصیٰ میں عید کی نماز میں شرکت

پیر 11-جولائی-2022

اسرائیل کے مقبوضہشہر بیت المقدسمیں ہفتے کی صبح ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے اپنے قبلۂ اوّل مسجد اقصیٰمیں عیدالاضحیٰ کی نمازادا کی ہے۔ فلسطینی اوقاف کے مطابق صہیونی فوج اور پولیس کیطرف سے کھڑی کی رکاوٹوں کے باوجود ڈیڑھ لاکھ سے زاید فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میںعیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔

حرمین شریفین کےبعد مسجد اقصیٰ میں عید کی نماز کا تیسرا برا اجتماع تھا۔ نماز عید کے لیے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینیعلاقوں، بیت المقدس شہر اور اس کے مضافات کے علاوہ مقبوضہ مغربی کنارے سے بھی بڑیتعداد میں فلسطینی قبلہ اول میں جمع ہوئے۔

صبح ہی سے مسجداقصیٰ اور اس کے اطراف کے تمام مقامات نمازیوں سے بھر گئے تھے۔ شہری اپنے محلوںاور قصوبوں سے قافلوں کی شکل میں تلبیہ پڑھتے مسجد اقصیٰ کی طرف روانہ ہوئے۔

ادھر فلسطینیشہریوں کو قبلہ اول میں آنے سے روکنے کے لیے قابض فوج اورپولیس کی بھاری نفریتعینات کی گئی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی