جمعه 15/نوامبر/2024

اسید ابو خدیر رہائی کے بعد بھی واپس اردن جانے سے روک دیا

اتوار 10-جولائی-2022

دنیا بھر کے مسلمان ان دنوں عید الاضحی منارہے ہیں۔ عید کی یہ خوشیاں اپنوں اور اپنے پیاروں سے مل کر پی حقیقی خوشی بن پاتی ہیں۔

مگر اسرائیلی جیلوں میں سالہا سال سے قید اور نظر بند اردنی شہریوں کو اس عید کے موقع پر بھی یہ حق نہیں دیا گیا کہ وہ اپنے عزیزوں اور پیاروں کو دیکھ سکیں یا ان سے مل سکیں۔ اسرائیلی جیل کے پھاٹک آج بھی ان کے ہر قانونی حق کے لیے بھی بند ہیں۔

حتی کہ اسرائیلی جیلوں میں بند اردنی شہریوں کے اہل  خانہ کو بھی یہ حق نہیں مل سکا کہ وہ  اسرائیلی جیلوں میں بند اپنے پیاروں سے مل سکیں ، انہیں دیکھ سکیں  اور ان سے بات کرسکیں ۔ ان کی سن سکیں اور اپنی کہہ سکیں۔

 چھ سال تک اسرائیلی جیل میں بند رہنے والے اسید ابو خدیر کو اب رہائی کا بعد پہلی بار موقع ملا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں اور اپنی بیٹی سے مل سکیں۔ لیکن اسید ابو خدیر کو اپنے اہل خانہ سے ملاقات کا  یہ موقع مغربی کنارے کی حد تک محدوود سا ہی ملا ہے۔ کہ وہ رہائی مل جانے کے بعد بھی واپس اپنے ملک اردن نہیں جا سکتے ہیں۔

اسید ابو خدیر نے کہا ‘ اسرائیل نے مجھے رہائی کے بعد پھی مجھے واپس  اپنے ملک اردن جانے سے بغیر کوئی وجہ بتائے  روک دیا گیا۔’

اسید ابو خدیر کے بھائی انس ابو خدیر نے کہا ‘ اگرچہ  ان کی رہائی کے بعد انہیں  ہم یہاں آکر  مل سکے ہیں اور بہت خوش ہیں لیکن ہماری خوشی ادھوری ہے۔ کہ اسید کو اپنے گھر اور ملک جانے کی رہائی کے بعد بھی اجازت نہیں دی گئی۔’

اسید ابو خدیر کے بھائی انس ابو خدیر  نے فلسطینی مرکز اطلاعات سے بات کرتے ہوئے مزید  کہا ‘اسرائیل کا رہائی کے بعد بھی اپنے گھر جانے سے زبردستی روکنا بد ترین نا انصافی ہے۔ انہوں  نے اردن کی حکومت اور اردنی وزارت خارجہ  سے اپیل کی کہ ‘ہمارے بھائی  اسید ابو خدیر کے اپنے ملک واپس آنے کے لئے کردار ادا کریں۔’

اردن کی وزارت خارجہ اسید ابوخدیرکو واپس جانے کا حق انہیں دلوا سکتی ہے یا نہیں ۔ لیکن اسید ابو خدیر اسرائیلی جیلوں میں قید اردنی قیدیوں کے ساتھ اسرائیلی ظلم و جبر کی ایک مثال ہیں۔ رہائی کا فیصلہ ہو جانے کے بعد بھی ابو خدیر اپنے گھر جانے کے حق سے محروم ہیں۔

 گویا ابو خدیر کی رہائی اور اسیری کہا جا سکتا ہے ان کے لئے اسرائیلی جبر نے ہم معنی بنا دی ہے۔ چھ سال اسرائیلی جیل میں گزارنے کے بعد بھی وہ عید اپنے گھر میں یا ملک میں نہیں منا سکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی