فلسطینی خاتون صحافی مرام سالم نے کہا ہے کہ جرمنمیڈیا نیٹ ورک ڈوئچے ویلے سے ان کی برطرفی کے کئی ماہ بعد بون کی لیبر کورٹ نے جرمننیٹ ورک کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جرمن میڈیا نیٹ ورک کومیری غیرقانونی برطرفی پر معافی مانگنی چاہیے۔
مرام سالم نےکہا کہ ڈوئچے ویلے کی طرف سے اس کی "یہود دشمنی” کے بہانے اسے برطرف کرنےکا فیصلہ غلط اور غیر قانونی ہے۔عدالت نے ڈوئچے ویلے کے دعوے کے مطابق چھان بین کیمگر اسے میرے مواد میں کہیں بھی یہود دشمنی کا مواد نہیں ملا ہے۔
سالم نے ڈوئچے ویلے سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ داری قبول کرے اور عوامی طور پر مجھ سے معافیمانگے اور میرے خلاف دعویٰ واپس لے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلیانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بات کرنے پر فلسطینیوں کے ملازمت کے معاہدوںکو ختم کرنا بند کرنا چاہیے۔