کل بدھ کے روز فلسطینی کی مذہبی جماعتوں اورشخصیات نے فلسطینی مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ جمعہ کو یوم عرفہ اور ہفتے کوعیدالاضحیٰ مسجد اقصیٰ میں بھرپور طریقے سے منانے کے لیے قبلہ اول میں جمع ہوں۔
فلسطین کی مذہی جماعوں کی طرف سے جاری اپیلوںمیں کہا گیاہے کہ فلسطینی شہری آٹھ اور نو جولائی عرفہ اور عیدالاضحیٰ کے ایاممیں نماز فجر سے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
اپیلوں میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کار قبلہاول پر دھاوے بولتے ہیں۔ ان کے اشتعال انگیز دھاووں کو روکنے کے لیے قبلہ اول میںاعتکاف کی ضرورت ہے۔
بیانات میں کہا گیا ہے کہ چونکہ آج کل دنیا کےبہترین دن ہیں۔ آئیے عرفہ کی صبح اور جمعہ کو مسجد قصیٰ میں نمازیں ادا کریں اوروہاں پر اعتکاف کریں۔