شنبه 18/ژانویه/2025

چھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے 1900 فلسطینی گرفتار کیے

جمعرات 7-جولائی-2022

فلسطین سینٹر فار پریزنرز اسٹڈیز (غزہ میں سول سوسائٹیکی ایک تنظیم) نے بدھ کو کہا ہے کہ قابض حکام نے اس سال القدس کے باشندوں کے خلاف گرفتاریمہم میں اضافہ کیا ہے۔

ایک رپورٹ میں مرکز نے سال کی پہلی ششماہی کے دورانمقبوضہ شہرسے 1900 فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی نشاندہی کی۔

مرکز کے ڈائریکٹر ریاض الاشقر نے کہا کہ القدس کےخلاف قابض دشمن کے مجرمانہ طریقوں کا مقصد انہیں تھکا دینا اور مقدس شہر کے دفاع سےروکنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یروشلم میں گرفتاریاں سالکی پہلی ششماہی میں فلسطینی علاقوں میں ہونے والی کل گرفتاریوں کا 50 فیصد ہیں، جنکی تعداد 3750 تھی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ القدس سے گرفتار ہونےوالوں میں کئی نابالغ بھی شامل ہیں۔ کم عمر فلسطینیوں کی تعداد 340 تک پہنچ گئی جنمیں  12 سال کی 15 بچے بھی شامل تھے۔ ان بچوںکو گرفتار کیا گیا تھا ان میں سے اکثریت کے والدین کو ان کی رہائی کے بدلے جرمانے اداکرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کی گرفتاریوںکے کیسز کی تعداد 51 تھی جن میں نابالغ اور بوڑھے بھی شامل تھے۔ان میں سے زیادہ ترکو گھنٹوں کی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

الاشقر نے نشاندہی کی کہ مسجد اقصیٰ سے 700 سے زیادہگرفتاریاں ریکارڈ کی گئیں جن میں سے زیادہ تر کو اپریل کے مہینے میں ایک دن کے اندرقبلی نماز گاہ کے محاصرے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی