دوشنبه 13/ژانویه/2025

بیت المقدس: سلوان میں بطن الھویٰ محلے میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپ

بدھ 6-جولائی-2022

مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں قابضفوج اور بطن الھوا محلے کے لوگوں کے درمیان منگل کو جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

القدس ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے بطنالھوا محلے پر دھاوا بول دیا۔ قابض فوجیوں کے دھاوے کا جواب دینے والے شہریوں پر صوتی بم، زہریلی گیساور براہ راست گولیاں برسائیں۔

قابض فوجیوں نے دانستہ طور پر شہریوں کے گھروں کوآنسو گیس اور صوتی بموں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد بچے اور خواتین دم گھٹنےلگیں۔

قابض فورسز نے محلے میں تلاشی کی کارروائیاں بھیشروع کیں جس کے دوران انہوں نے شہریوں پر حملہ کیا۔

اس کے ساتھ ہی قابض فوج نے القدس کے نوجوان مجدقبھا کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا۔ مجد ایک سابق قیدی ہے اور اسےمسجد اقصیٰ سےبے دخل کیا گیا ہے اور اس پر ایک سے زیادہ مرتبہ سفر کرنے پر پابندی ہے۔

سلوان القدس کے ان قصبوں میں سے ایک ہے جو قابضفوج کی مسلسل موجودگی اور مکینوں کے خلاف مسلسلحملوں کی وجہ سے کشیدگی کا شکار رہتے ہیں۔ یہاں پر اسرائیلی فوج کی 82چوکیاں قائم ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی