پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل نے الخلیل کی قدیم سبزی مارکیٹ ڈھا دی

بدھ 6-جولائی-2022

قابض اسرائیلی حکام نے بدھ کے روز مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل کے قدیمی شہر واقع ایک فلسطینی کاروباری مرکز کو مسمار کر دیا۔

دیوار فاصل اور یہودی آباد کاری کی راہ میں مزاحم کمیشن کے مطابق صہیونی بلڈوزروں نے الخلیل میں الحسبة کے نام سے مشہور قدیم سبزی منڈی کے کچھ حصوں کو مسمار کرنا شروع کیا۔

کمیشن نے اس امر کا اعتراف کیا کہ اسرائیلی حکومت الخلیل کے قدیم شہر کو یہودی رنگ میں رنگنے کے ایک منصوبے پر عمل پیرا ہے جس کے تحت الحسبہ مارکیٹ کی مسماری سمیت وہاں موجود عرب شناخت کی تمام نشانیاں ختم کر کے وہاں یہودی آبادکاروں کے لئے نیا منصوبہ تیار کرنا چاہتی ہے۔

الخلیل کی الحسبہ مارکیٹ تھوک سبزی اور پھل فروخت کرنے کا مرکز تھا لیکن 25 فروری 1994 کو مسجد ابراہیمی میں باروخ گولڈسٹائن نامی یہودی نے فائرنگ کی جس میں دو درجن سے زاید نمازی شہید ہوئے۔ اس واقعہ کے بعد اسرائیل نے الحسبہ کی مارکیٹ بند کر دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی