فلسطینیوں کی ایک متواتر رپورٹ میں گذشتہ جون کے دوران مغربی کنارے اوربیت المقدس میں شہریوں کے خلاف ہزاروں خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والی قابض اسرائیلیفوج کی کارروائیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ان کارروائیوں اور خلاف ورزیوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتیں، مکانات کی مسماریاں اوردیگر جرائم شامل ہیں۔
فلسطین انفارمیشن سنٹر "معطی"کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں جون 2022 کے دوران مغربی کنارے میں قابض فوج کیجانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں۔اناعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ قابض فوج نے فلسطینیوں کے خلاف 2510 بنیادیحقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔ اس دوران 13 فلسطینی شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔
پچھلے مہینے کے دوران قابض نے جنین میں 3 مزاحمت کاروںسالہ یوسف ناصر صلاح ، سالہ لیث صلاح ابو سرور اور قسام بریگیڈز کے جنگجوسالہ براء کمال لحلوح24 کو گولیاں مار کر بےدردی کے ساتھ شہید کیا۔
اس کے علاوہ جون میں اسرائیلی دیشت گردی کے نتیجے میں مزید 10 شہری غفرانحامد، بلال قبہا، سابق اسیر ایمن العبوینی، بچہ عودہ صدقہ، محمود ابو عیہور، سمیح عمارنہ،نبیل غانم، علی حرب محمد حامد اور محمد مرعی شہید ہوئے۔
قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کی فائرنگ سے 620 شہری زخمی ہوئے۔ قابضفوجیوں اور آباد کاروں کی جانب سے فائرنگ کے حملوں کی تعداد 188 تک پہنچ گئی اور آبادکاروں کے حملوں کی تعداد 102 ہے۔
قابض فوج نے گذشتہ ماہ فلسطینیوں کے گھروں پر 204 بار چھاپے مارے جبکہ القدس اور غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی دراندازیوں کے 483 واقعات رونما ہوئے۔