چهارشنبه 30/آوریل/2025

الاقصیٰ کے نیچے کھدائیاں دشمن کے تخریبی عزائم کی عکاس ہیں:العاروری

منگل 5-جولائی-2022

استنبول ۔ مرکزاطلاعات فلسطیناسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العرورینے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے نیچے کھدائی سے اس کی حفاظت کو خطرات لاحق ہیں اور یہ کئیدہائیوں سے تخریب کاری کے عزائم کے ساتھ جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کیبنیادوں تلے جاری کھدائیاں دشمن کے مکروہ تخریبی عزائم کی عکاسی کرتی ہیں۔انہوں نے پیر کی شام الاقصیٰ ٹی وی پر ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ قوم،اتھارٹی اور ہمارے فلسطینی عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ الاقصیٰ میں کھدائی روکیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ باب الرحمہ صحن کے علاقے کو کنٹرول کرنے کے لیےعبادت گاہ کے قیام کے لیے نئی اور بڑھتی ہوئی کالیں آ رہی ہیں۔ یہ ایک نئی صہیونیچال اور سازش ہے جس کا مقصد قبلہ اول کے اس اہم حصے پرقبضہ کرنا ہے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو مسجد اقصیٰ میںجو کچھ ہو رہا ہے اس پر توجہ دینی چاہیے اور ان اسرائیلی حملوں کو روکنا چاہیے۔مسجداقصیٰ ایک مقدس مقام ہے اور اگر اسے کچھ ہوا تواس سے پوری دنیا میں زلزلہ آجائےگا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمارے لوگ مسجد اقصیٰ کے دفاع سے ہرگز بازنہیں آئیں گے اور ان کے پاس قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کی تجدید کی طاقت اور عزم ہےاور وہ آخر کار جیتیں گے۔مغربی کنارے کی مزاحمتاس تناظر میں العاروری نے زور دیا کہ مغربی کنارے میں ہر ہتھیار کا رخقابض ریاست کے خلاف ہونا چاہیے اور مغربی کنارے کے تمام علاقوں، خاص طور پر جو خاندانیتنازعات کا سامنا کر رہے ہیں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ہتھیار قابض ریاست کی طرف لےجائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ الخلیل قابض دشمن اور اس کے آبادکاروںکے خلاف مزاحمت میں پیش پیش رہے گا۔

العاروری نے وضاحت کی کہ حماس گروہی وابستگی سے قطع نظر مزاحمت کے رجحانکی پوری طاقت سے حمایت کرتی ہے۔فلسطینی اسیران کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں  انہوں نے کہا کہ قابض ریاست قیدیوں کی طبی حالتکو دانستہ طور پر نظر انداز کرتا ہے اور اس وقت تک علاج نہیں کرتا جب تک کہ بہت دیرنہ ہو جائے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ قیدیوں کی طرف سے اجتماعی ہڑتال کے منصوبوں کوعملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں کیونکہ ان کے ساتھ ناانصافی کی جاتیہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامی گرفتاریاں عروج پر ہیں اور قابض ریاست ہمارےلوگوں کے عزم کو کمزور کرنے کے لیے ان کا سہارا لے رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی