رکن فلسطینی مجلسِ قانون ساز منی منصور نے کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب ریاست اور اس کی خلاف ورزیاں مزاحمت کے بغیر ختم نہیں ہوں گی۔ فلسطینی عوام اس ناجائزقبضے کے خلاف کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
"ہم فلسطینی عوام آزاد ہیں ۔ ناانصافی اور جارحیت کو قبول نہیں کر سکتے۔ ہمارے سینے حاضر ہیں۔ جواں جذبوں کے ساتھ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔” رکن پارلیمان نے اخباری بیان میں کہا۔
اسرائیلی ریاستی جبر پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزمائش کا دور طویل سہی مگر اسے ختم ہو کر رہنا ہے۔ فلسطینی شہروں اور دیہاتوں میں شہادت و مزاحمت کی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔
"قابض اسرائیل نے فلسطینی سرزمین کو زبردستی چھیناہے۔ ارضِ مقدس پر قبضہ طاقت، مزاحمت اور اتحاد کے بغیر نہیں چھڑوایا جا سکتا۔ آزاد ریاست ہم فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے اور یہ حق آسمانی و بین الاقوامی قوانین میں محفوظ ہے۔”