دوشنبه 13/ژانویه/2025

روزی روٹی کی تلاش میں نکلے نوجوان پر وحشیانہ تشدد، شہادت پا گیا

منگل 5-جولائی-2022

غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والا ایک فلسطینی نوجوان کارکن آج مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے ہاتھوں جامِ شہادت نوش کر گیا۔

غزہ کی وزارت کے مطابق 32 سالہ احمد حرب عیاد  کو اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ شہید صبح سویرے گھر سے روزی روٹی کی تلاش میں نکلا تھا۔ طولکرم میں علیحدگی کی دیوار کے قریب نوجوان تشدد کے نتیجے میں دنیا کے دکھوں سے آزاد ہو گیا۔

وزارت نے مرحوم عیاد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیاہے۔

مختصر لنک:

کاپی