جمعه 15/نوامبر/2024

دشمن کو اپنے فوجیوں اور آباد کاروں کے ذریعے بھاری قیمت چکانا ہوگی

پیر 4-جولائی-2022

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے غرب اردن اور القدس کے بہادر فلسطینیمزاحمت کاروں اور مجاھدین سے کہا ہے کہ وہ دشمن کے اہداف پرپوری طاقت کے ساتھ حملے کریں۔حماس کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء کا خون سستا نہیں ہے اور دشمن کو اس خون کی بھاری قیمتادا کرنی ہوگی۔ یہ قیمت دشمن کواپنے فوجیوں اور آباد کاروں کے ذریعے ادا کرنا پڑےگی۔

حماس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ جنین میں سالہ مجاھد کامل عبداللہ علاونہ کی شہادت دشمن کو مہنگی پڑے گی اور ہماس کا بدلہ لیں گے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز جنین کے قصبے جبعہ میں قابض ریاست کی گولی لگنےشہید ہوگئے ہیں۔

حماس نے شہید علاونہ کے والد سابق اسیر عبداللہ علاونہ کے اہل خانہ سےتعزیت کی اور جنین اور اس کے ثابت قدم کیمپ کو سلام پیش کیا۔ حماس کا کہنا ہے کہ شہیدفلسطینی کا خون قابض ریاست کے غاصبانہ تسلط سے آزادی کی راہ ہموار کرے گا۔

اتوارطبی کو ذرائع نے علاونہ کی موت کی اطلاع دی۔ شہید کے بھائی ڈاکٹرمعتزعلاونہ کا کہنا ہے کہ کامل کے پیٹ میں گولیاں لگیں جو اس کے لیے جان لیوا ثابتہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ قابض فوج کی طرف سے فائرنگ سے اس کی شریان بھی کٹ گئی تھی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کامل کا شدید خون بہہ رہا تھا اور جنین کے ابن سینااسپتال کے ڈاکٹروں نے ان کی حالت پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن ان کی صحت کی حالت بہتمشکل تھی۔

قابل ذکر ہے کہ شہید علاونہ کے ایک بھائی جن کا نام بھی کامل تھا کو کواسرائیلی فوج نے2003ء میں شہید کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی