شنبه 03/می/2025

اسرائیل کا تقسیمِ اقصیٰ منصوبہ خاک میں ملا دیں گے: حماس

پیر 4-جولائی-2022

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا  ہے کہ فلسطینی عوام مسجدِ اقصیٰ کی تقسیم کا اسرائیلی منصوبہ خاک میں ملا دیں گے۔

ایک بیان میں، القانوع نے اسرائیل کو مقاماتِ مقدسہ کی توہین  پر خبردار کیا۔

انہوں نے اہلِ فلسطین کے دفاعِ  بیت المقدس میں اپنا سب کچھ وارتے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسرائیل مسلسل فلسطینی ریاست پر اپنا قبضہ بڑھاتا جا رہا اور عالمی انسانی حقوق اپنے پاؤں تلے روند رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے صہیونیوں کو جمع کرنے اور ہماری زمین پر آباد کرنے کی مذموم حرکت اب زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔

مختصر لنک:

کاپی