جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بحریہ کی گولہ باری

پیر 4-جولائی-2022

اسرائیلی بحری افواج نے آج صبح سویرے غزہ کی پٹی میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر گولہ باری کی۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ اسرائیلی بندوق بردار کشتیوں نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر بھاری اسلحے کے ساتھ حملہ کیا۔ ماہی گیروں کو فوراً  ساحل کی طرف لوٹنا پڑا۔

اسرائیلی بحری افواج اور ان کی گن بوٹس تقریباً ہر روز غزہ کے ماہی گیروں کا تعاقب کرتی ہیں۔ ڈرانے ، دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان حملوں میں کشتیوں کو نقصان پہنچانا اور ماہی گیروں کو گرفتار کرنا معمول کا حصہ بنتا جا رہا ہے ۔ یہ سانسیں کھینچ لینے کی مذموم حرکت ہے اور اگر سانسیں بچ جائیں تو نانِ شبینہ کی محتاجی کا سامان ہے۔

مختصر لنک:

کاپی