چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ کے نیچے سرنگیں اور کھدائی، شہرکی تباہی کا سرطان

اتوار 3-جولائی-2022

مقبوضہ بیت المقدساور مسجد اقصیٰ میں قابض اسرائیلی ریاست کی سرنگیں اور کھدائی ایک ایسے کینسر کی نمائندگیکرتی ہے جس نے مقدس شہر[بیت المقدس] کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور اس کی مبارک مسجد کے قلبکو تباہ کر دیا۔

بیت المقدس اور مسجداقصیٰ میں تیزی سے آباد کاری کی منصوبہ بندی جاری ہے جو حال ہی میں مسجد اقصیٰ کے جنوبمغربی کونے میں کھدائی اور بستیوں میں سامنے آئی ہیں۔

قابض اسرائیل کی سرنگیں

قابض ریاست کی جنسرنگوں نے القدس شہر اور الاقصیٰ کے آس پاس کے علاقوں کو منتشر کر دیا ان میں”الیبوسی” سرنگ شامل ہے جو  ایکطرف گنبد صخرہ اور دوسری طرف آبی گزرگاہ تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہ سرنگ حصوں  پر مشتمل ہے۔

اس کی دونوں شاخیں داخلی دروازے کےنیچے سے شروع ہوتی ہیں اور سلوان الاقصیٰ کے جنوب میں اور البستان کے پڑوس میں ختمہوتی ہیں۔

جہاں تک "حمامالعین” سرنگ کا تعلق ہے یہ حمام العین کے نیچے واقع ہے۔ اس کی  کھدائی کا آغاز 2004 میں ہوا۔ اس کا مقصد زیر زمینیہودیوں کی سکیموں کو مغربی سرنگ سے جوڑنا ہے۔

مسجد اقصیٰ کی مغربیدیوار کے نیچے "ہال آف جنریشنز” سرنگ ہے۔ یہ ایک لمبی سرنگ ہے جس میں مبینہیہودی تنصیبات ہیں۔

"مغربی سرنگ” مسجد الاقصی کی مغربی دیوار کے ساتھ واقع ہےاور اس کی لمبائی تقریباً 450 میٹر ہے اور اس کی اونچائی ڈھائی میٹر ہے۔

الاقصیٰ کے جنوب میںعین سلوان کمپلیکس کے قریب "سلوان نیو” سرنگ ہے جو 12 میٹر کی  گہرائی میں ہے۔ اس کی نگرانی "العاد” سیٹلمنٹایسوسی ایشن کرتی ہے۔

"سلوان غار” بھی ایک ایسی ہی سرنگ ہے جو مسجد اقصیٰ کےقریب کھودی گئی ہے۔ ایک چٹانی کھوکھلا ہے جو باب العامود کے دائیں طرف سے شمال  میں القدس کے مکانات کے نیچے تک پھیلی ہوئی ہے۔اس کی لمبائی تقریباً 300 میٹر ہے، جس کا کوئی اختتامی نقطہ نہیں ہے۔

سنہ2007 میں القدسکے مکینوں نے "مشرقی سلوان ” سرنگ کا پردہ چاک کیا۔ یہ ایک سوراخ ہے جو سلوانمحلے کے نچلے حصے کو مسجد اقصیٰ کے دائیں طرف جوڑتا ہے، اور شمال کی طرف جاتا ہے.

سنہ 2009 میںالقدس کےباشندوں نے عین سلوان مسجد کے مغربی جانب کے نیچے "سلوان وادی الحلوہ”سرنگ بھی دریافت کی۔ یہ سرنگ "وادی حلوہ” سرنگ سے مل کر تقریباً 600 میٹرلمبی ایک واحد سرنگ بن جاتی۔

"الاقصی کی بنیادوں کے نیچے” کھدائیاں الاقصیٰ کی مغربی دیوارکے نیچے واقع ہیں جو جنوب مغربی کونے سے شمال تک پھیلی ہوئی ہیں۔ کھدائیاں مراکشیدرازے کے نیچے 80 میٹر تک پہنچ گئی ہیں اور کام ابھی جاری ہے۔

 

 

مختصر لنک:

کاپی