اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز لبنان کی حزب اللہ ملیشیا کی جانب سے چھوڑے گئے تین ڈرونز کوروک کرتباہ کردیا ہے۔وہ مبیّنہ طورپربحرمتوسط میں ایک آف شور گیس فیلڈ کی فضائی حدود کی طرف جارہے تھے۔
صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے اقتصادی پانیوں کی فضائی حدود کے قریب آنے والے دشمن کے تین ڈرونز کوروک لیا گیا ہے۔یہ ڈرون کریش گیس فیلڈ کی طرف بڑھ رہے تھے جس کی جزوی ملکیت کا لبنان بھی دعوے دارہے۔
اسرائیل کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون مسلح نہیں تھے اور ان سے کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ایک ڈرون کولڑاکا طیارے نے اور دو کو جنگی جہاز نے روک کرتباہ کیا ہے۔