اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے عالمی کونسل آف چرچ کی مرکزی کمیٹی کے اس موقف کا خیرمقدم کیا ہےجس میں اس نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے نسلی امتیاز، جبری نقل مکانی، قتل اور فلسطینیاملاک پر قبضے، گھروں کی مسماری اور اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات کے خلاف بڑھتی ہوئیخلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی ہے۔
ایک پریس بیان میںحماس نے عالمی گرجا گھر کونسل کےموقف کو اسرائیلی ریاست کے خلاف ایک نیا ثبوت قراردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہعالمی چرچ کونسل کا موقف فلسطینی سرزمین، فلسطینی عواماور اسلامی اور عیسائی مقدسات کے خلاف صہیونی جنگی جرائم اور خلاف ورزیوں کو ظاہرکرتا ہے۔
حماس کہا کہ کونسلکا بین الاقوامی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ قابض اسرائیل کو فلسطین میں غیرقانونیآباد کاری اور یہودیت کے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کام کرے۔ کونسل نے ایکبار پھر عالمی برادری کے تمام اداروں کو اخلاقی، قانونی اور انسانی ذمہ داریوں کو سامنےرکھتے ہوئے صہیونی جرائم پر اسرائیلی لیڈرشپ کا مواخذہ کرنے کا مطالبہ کیا۔