گذشتہ ہفتے مقبوضہمغربی کنارے میں قابض اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپیں اور تصادم دیکھنے میں آیا جس کےنتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد فوجی اور آباد کار زخمی ہوئے۔
ایک ہفتے کے دورانقابض فوج کی گولیوں سے ایک نوجوان کی شہادت اور 5 آباد کار اور فوجی زخمی ہوئے۔ جب کہ متعددعلاقوں میں 66 محاذ آرائی، 7 فائرنگ اور 9 بارودی مواد اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکےگئے۔
جمعہ کے روزنابلس،قلقیلیہ، الخلیل اور بیت المقدس میں تصادم کے 14 واقعات پیش آئے۔
فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض فوج کو نشانہ بناتےہوئے 4 فائرنگ کے حملے کیے۔ یہ حملے اس وقت کیے گئے جب رام اللہ کے شمال مشرق میں سلواد قصبے پر اسرائیلی فوج نے دھاوا بول دیا۔
جمعرات کو نابلس کے مشرقی علاقے میں قابض فوج کے ساتھ تصادمکے 3 واقعات ریکارڈ کیےگئے۔
بدھ کے روز اسرائیلیفوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئےمحمد ماہر مرعی نامی نوجوان کو جنین پردھاوا بولنے کے وقت گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔
اس روز جنین، نابلساور الخلیل میں تصادم کے 7واقعات روپوٹ ہوئے۔
مزاحمت کاروں نے قابضافواج کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ سے حملہ کیا۔
منگل کوالقدس،اریحا ، جینن، سلفیت، نابلس اور بیت لحم میں تصادم کے 11 واقعات رپورٹ ہوئے۔
سلفیت کے شمال میںحارس گاؤں کے قریب فلسطینیوں کی سنگ باری سے ایک یہودی آباد کار خاتون زخمیہوگئی۔
پیر کو ہفتے کے وسطمیں جنین، رام اللہ، القدس، بیت لحم، نابلس اور طولکرم میں تصادم کے 11 واقعاتہوئے۔
اتوار کو بیت لحم،نابلس، طولکرم، رام اللہ اور الخلیل میں تصادم کے 12 واقعات کا اندراج کیا گیا۔
ہفتے کوالقدس، جنین،رام اللہ،الخلیل اور نابلس میں تصادم کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے۔