مقبوضہ بیت المقدسمیں محکمہ اوقاف اسلامی نے جمعے کے روز بتایا کہ مسجد اقصیٰ کے ایک ستون سے پتھروںکے ٹکڑے گر رہے ہیں۔ وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
محکمہ اسلامیاوقاف نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ قابض پولیس سے کہا ہے کہ وہ اسلامی اوقاف کی ایکخصوصی تکنیکی ٹیم کو مسجد اقصیٰ مبارک کی جنوبی دیوار پر ہونے والے واقعات کا جائزہلینے کی اجازت دے۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ قابض پولیس نے تکنیکی ٹیم کو واقعہ کا جائزہ لینے کی اجازت دینے میں تاخیر کی۔
یہ پیش رفت ایکایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں کھدائیوں کاانکشاف کیا گیا ہے۔ ان کھدائیوں میں دیوار براق اوراموی محلات سے متصل الاقصیٰ کے جنوبیاورمغربی اطراف میں شگا پڑنے اور زمین دھنسنے کی اطلاعات ہیں۔