فلسطین کے مقبوضہبیت المقدس شہر میں ابو دیس کے مقام پر کل جمعہ کی شام قابض اسرائیلی فوج اورفلسطینیوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔
مقامی ذرائع نے اطلاعدی کہ ابو دیس قصبے کے داخلی راستے پر ایک مسلح مزاحمت کار کی قابض فوج کے ساتھ جھڑپہوئی۔ ایک ویڈیو کلپ میں اس کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع نے اشارہ کیا کہ علاقے میں کیمروںکی ریکارڈنگ کو ڈیلیٹ کرنے کی اپیلوں کے درمیان شوٹر جائے وقوعہ سے کامیابی سےفرار ہوگیا۔
مقبوضہ بیت المقدسمیں القدس کے مشرق میں ابو دیس قصبے میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران قابضفوج نے مکینوں پر شدید زہریلی گیس کے بم برسائے۔
مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میںقابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مغربی کنارے اور مقبوضہ بیتالمقدس میں گذشتہ مئی کے دوران اسرائیلی فوج ور یہودی آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوںمیں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ فیلڈ میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوںکے واقعات میں بھی اضافہ ہوا۔
مغربی کنارے میں مزاحمتکی سرگرمیوں کے بارے میں اپنی ماہانہ رپورٹ میں، فلسطین انفارمیشن سینٹر "معطی”نے مئی کے دوران 1358 مزاحمتی کارروائیوں کا اندراج کیا گیا۔ ان مزاحمتیکارروائیوں کے دوران 4 اسرائیلی ہلاک اور 51زخمی ہوگئے تھے۔