شنبه 16/نوامبر/2024

نابلس میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں

جمعرات 30-جون-2022

 مقبوضہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیشہریوں کئ درمیان اس وقت جھڑپیں شروع ہوئیں جب قابض فوج کی بھاری نفری نے علاقے میںدھاوا بول دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابققابض فوج نے نابلس کے مشرقی علاقے پر ایک فوجی بلڈوزر سمیت 30 سے زائد گاڑیوں کےساتھ دھاوا بول دیا۔  یہ کارروائی مقامیوسف پر دھاوا بولنے والے آباد کاروں کو محفوظ بنانے کے لیے کی جانے کی ایک کوششتھی۔

مقام یوسف کے مقبرےکے قرب وجوار میں قابض فوج کے دستے تعینات کیے گئے تھے اور قابض اسنائپرز شاہراہ عمان پر متعدد مقامات پر پوزیشن سنبھالے بیٹھے رہے۔

نوجوانوں اور قابض فورسز کے درمیانجھڑپیں ہوئیں۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے، جب کہ درجنوں مظاہریننے ربڑ کے ٹائر جلا کر مقام یوسف کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا۔

آنسو گیس کیشیلنگ میں دم گھٹنے سے چار بچوں سمیت کئی شہری متاثر ہوئے جنہیں رفیدیا اسپتال لے جایاگیا۔

مزاحمت کاروں نے قابضفوج کو گھریلو ساختہ دھماکہ خیز آلات اور براہ راست گولیوں سے نشانہ بنایا۔

 

مختصر لنک:

کاپی