جمعه 15/نوامبر/2024

شیر خوار بچوں کو بلکتا چھوڑ کر اسرائیلی پولیس نے والدین گرفتار کر لیے

جمعرات 30-جون-2022

اسرائیلی پولیس فورس نے گذشہ شب دو شیر خوار بچوں کو ایک گاڑی میں بند کرکے ان کے والدین کو حراست میں لے کر بیت المقدس کے ایک حراستی مرکز میں منتقل کر دیا۔

دونوں شیر خوار گاڑی میں بلکتے رہ گئے جب کہ قابض فوج نے انہیں گاڑی میں تنہا چھوڑ کر انسان دشمنی کا بدترینمظاہرہ کیا ہے۔

قابض فورسز نے گذشتہرات نوجوان انس عفانہ اوراس کی اہلیہ کو مقبوضہبیت المقدس کے جنوب میں واقع قصبے صورباھر سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ اپنی گاڑی میں کہیں جا رہے تھے۔

صہیونی فورس نے دعویٰ کیاکہ عفانہ کے پاس شہر میں داخلے کا اجازت نامہ نہیں تھا۔


گاڑی کے قریب شہریوںکا ایک ہجوم جمع ہو گیا۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ بات چیت کی۔ قبل ازیں قابض فورسز نےنوجوان اور اس کی بیوی کو بعد میں رہا کر دیا۔

اس واقعے کے سوشلمیڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی طرف سے قابض فوج کے اس طرز عمل کی شدید مذمتکرتے ہوئے اسے فلسطین دشمنی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی