قابض صیہونی فوج نے بدھ کے روز جنین کے جنوب میں عنزہ گاؤں میں زراعت کے لیے بنائے دو کمروں کو مسمار کر دیا اور ایک گلی کو بلڈوز کر دیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابضفوج نے ہیثم قاسم برہما کے دو کمروں کو مسمارکر کے ان میں موجود زرعی سامان کو تباہ کر دیا اور آدھے کلومیٹر طویل زرعی زمین سےمنسلک سڑک کو بلڈوز کر دیا۔
قابض فوج نے بدھ کوقلقیلیہ کے مشرق میں "عزبہ الطبیب” اور "النبی الیاس” دیہات کےدرمیان واقع ایک پانی کے ٹینک کو مسمار کرنے کا نوٹس دیا ہے۔
عزبہ الطبیب کےایک مقامی شہری بیان الطبیب نے بتایا کہ یہ ٹینک "برثونا” کے علاقے میں سینکڑوںکسانوں کی خدمت کے لیے بنایا گیا ہے جو نبی الیاس گاؤں کی کونسل کے لوگوں کے لیے ہے۔
قابض اسرائیلی افواجنے بیت لحم کے شمال مغرب میں واقع گاؤں الوالجہ میں بھی دیواروں کو مسمار کرنے کانوٹس دیا ہے۔
ایک مقامی ذریعے نےاطلاع دی ہے کہ قابض فورسز نے شمال میں عین گویزہ کے علاقے میں واقع "سامی”محلے میں ناصر شھدیہ کے لیے حفاظتی دیواریں گرانے کا نوٹس جاری کیا۔