اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے شیڈو یونٹ نے منگل کو ایکتصویر جاری کی ہے۔ یہ جنگی قیدی ایک اسرائیلی فوج ہے جسے سنہ 2014ء کی جنگ کے دوران غزہمیں داخلے کے دوران گرفتار کرلیا گیا تھا۔
39 سیکنڈ کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ گرفتارفوجی ہشام السید بہ ظاہر بیمار ہے علاج کے بستر پر ہے جہاں اسے آکسیجن لگایا گیاہے۔
ویڈیو ریکارڈنگ میںدیکھے گئے فوجی کا شناختی کارڈ اور الجزیرہ ٹی وی کی نشریات بھی پس منظر میں چلتی دکھائی دی رہی ہے، جو ویڈیو کے تازہ ترین ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔
القسام بریگیڈز نے اس سے قبل گرفتارکیے گئے اسرائیلی فوجیوں میں سے ایک کی طبیعت خراب ہونے کا اعلان کیا تھا۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہنے پیر کی شام ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم القسام بریگیڈز کے دشمن قیدیوںمیں سے ایک کی صحت کی خرابی کی تصدیق کرتے ہیں۔ ہم اس کی مزید تفصیل جلد جاری کریںگے۔
اس خبر پر تبصرہ کرتےہوئے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے دفتر نے کہا ہے کہ حماس "قیدی شہریوں”کی صورت حال کی ذمہ دار ہے- تل ابیب کی تفصیل کے مطابق یہ کہ "اسرائیل” مصرکی ثالثی کے تحت ان کی واپسی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
دوسری جانب”اسرائیلی” چینل 13 نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے وزراء کو ہدایت کیکہ وہ حماس کے قیدیوں میں سے کسی ایک کی صحت کے حوالے سے اعلان پر تب تک تبصرہ نہ کریںجب تک معاملہ واضح نہیں ہو جاتا۔
اسی تناظر میں اخبار’معاریو‘نے کہا کہ "اسرائیلی” عوام حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ قیدیوں کے اہلخانہ کو حماس کے زیر حراست ان کے بیٹوں کی حالت کے بارے میں قابل اعتماد معلومات فراہمکرے۔
عبرانی چینل 12 نےایک "اسرائیلی” سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ "ابو عبیدہ کے ٹویٹکی تصدیق کے لیے کوئی نئی انٹیلی جنس معلومات نہیں ہیں۔”
ذریعے نے ابو عبیدہکے ٹویٹ کو حماس کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے معاملے میں ٹھہرے ہوئے پانیکو ہلانے اور اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش” قرار دیا۔
چینل 12 کے فوجی نامہنگار نیر ڈوری نے کہا کہ اہم عبرانی خبروں کے بلیٹن سے پہلے قیدیوں میں سے ایک کی صحتکے بگڑنے کے اعلان کا وقت اتفاقیہ نہیں ہے اور یہ اس نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے جو حماساور اسرائیل کے درمیان جاری ہے۔
القسام بریگیڈز نےقابض فوج اور اسرائیلی شہریوں سمیت چار افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔ ان میں دو فوجیبھی شامل ہیں جو 2014 میں غزہ پر جارحیت کے دوران پکڑے گئے تھے۔
القسام بریگیڈز کیطرف سے اس سے قبل جو اعلان کیا گیا تھا اس کے مطابق گرفتار صہیونی فوجیوں میں ھدارگولڈن، شاؤل ارون، اویرا منگیسٹو اور ہشام السید شامل ہیں۔ دونوں فوجیوں کو سنہ2014ءکی غزہ جنگ کے دوران جب کہ دو سول اسرائیلیوں کو 2015ء کو غزہ کی سرحد عبور کرکے اندرجاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔