ستائیس رکنی یورپی یونین کے وزرائے ماحولیات نے ایک ایسے نئے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے، جس کے تحت سن 2035ء تک کاروں کو مکمل طور پر ضرر رساں گیسوں سے پاک بنا دیا جائے گا۔
یہ فیصلہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ سولہ گھنٹے کے طویل مذاکرات کے بعد طے پایا ہے۔
سن 2035ء تک ایسے تمام انجنوں والی کاروں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی جائے گی، جو بہت زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کا باعث بنتے ہیں۔ یورپی یونین ماحول دوست توانائی سے چلنے والی کاروں کو فروغ دینے کی پالیسی پر گامزن ہے۔