قابض اسرائیلی افواج نے بدھ کی صبح غزہ کی محصور پٹی کے جنوب مشرق میں محدود دراندازی کی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ایک فوجی چوکی سے دو ٹینکوں کی حفاظتی حصار میں پانچ بکتر بند بلڈوزر خان یونس کے القرارہ قصبے کے مشرق میں سرحدی علاقے میں داخل ہوئے۔
دراندازی کی کارروائی پر پردہ پوشی کے لیے متعدد فوجی گاڑیاں اور صہیونی سپاہی بھی قریبی علاقے میں تعینات کیے گئے تھے۔
بھاری مشینری استعمال کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر زرعی زمین کو کھودنا اور ہموار کرنا شروع کر دیا گیا یہ اراضی سرحدی باڑ سے 70 میٹر کے فاصلے پر واقع تھی۔
غزہ کے کسانوں نے شکایت کی کہ ایسی صہیونی دراندازی سے انکی فصلوں کو نقصان پہنچتا ہے اور انہیں اپنی زمینوں پر کام سے بھی روک دیا جاتا ہے۔
غزہ کے سرحدی علاقے میں صہیونی فوجی مداخلت اور فائرنگ روزانہ کے واقعات ہیں جو کہ فلسطینی مزاحمت اور قابض اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔