اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور تحریک کے قیادت کے وفد نےکل منگل کوبیروت میں پاپولر فرنٹ کے جنرل کمان کے سیکرٹری جنرل طلال ناجی اور فرنٹکی قیادت کے ایک وفد سے ملاقات کی۔
حماس نے ایک بیانمیں کہاکہ دونوں رہ نماؤں نے مسئلہ فلسطین سے متعلق فیلڈ، سیاسی پیش رفت کے علاوہالقدس اور مسجد اقصیٰ میں پیش آنے والے اور جاری رہنے والے واقعات اور قابض ریاست کیطرف سے تقسیم کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں قابض ریاستکی جانب سے خطے میں دراندازی، خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے،سیاسی اورسیکیورٹی اتحاد کی تشکیل اور فلسطینی کاز اور خطے کے عوام پر اس کے منفی اثرات کا جائزہلیا گیا۔
ملاقات کے دوران اسبات پر زور دیا گیا کہ قابض ریاست سے نمٹنے اور اس کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیےجامع مزاحمت ایک اسٹریٹجک آپشن پر عمل درآمد کیا جائے۔
دونوں جماعتوں کیقیادت نے ہمارے فلسطینی عوام کو اندرون و بیرون ملک پناہ گزین کیمپوں میں مشکل حالاتکا سامنا کرنے اور انہیں باوقار زندگی فراہم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔