چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی آباد کاروں کا غرب اردن میں 10 ایکڑ اراضی پرغاصبانہ قبضہ

بدھ 29-جون-2022

قابض یہودی آبادکاروںنے اسرائیلی فوج کی سرپرستی اور معاونت میں فلسطینی شہریوں کی املاک اور اراضیہتھیانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ گذشتہ روزجنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل میںاسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو مکانات کی تعمیرو ومرمت سے روک دیا۔

منگل کو آباد کاروںنے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے جنوب میں الخدر قصبے میں فلسطینیوں کی 10 ایکڑ اراضی پر قبضہ کر لیا۔

مقامی فلسطینیسماجی کارکن احمد صلاح نے رپورٹ کیا کہ آباد کاروں نے الخضر قصبے کے جنوب میں پروجیکٹایریا میں شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا اور ان پر کاشت کاری شروع کر دی۔

صلاح نے وضاحت کیکہ آباد کاروں کے "افرات” اور "ام محیمین” کی بستیوں سے ملحقہاراضی کے کچھ حصے پر قبضے سے باقی زمینوں کے سرقے کا خطرہ ہے اور خدشہ ہے کہ اگلےمرحلے میں تقریباً 40 ایکڑ اراضی پر قبضے کا خدشہ ہے۔

کل صبح قابض فوج نےبیت لحم کے مغرب میں واقع قصبے نہالین میں ایک زرعی فلیٹ کو مسمار کر دیا۔ یہ فلیٹ محمد طیب غیاضہ کی ملکیتتھا۔

دوسری جانب اسرائیلیقابض فوج نے منگل مقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل کے جنوب میں الطوانی گاؤں میں تین گھروںمیں کام بند کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی