چهارشنبه 30/آوریل/2025

اوقاف کی اراضی غصب کرنے پر حماس کی اسرائیل کو وارننگ

بدھ 29-جون-2022

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے القدس میں اوقاف کی اراضی کو آباد کاروں کے نام پر رجسٹر کرنے کےخلاف قابض دشمن کو خبردار کیا ہے۔

منگل کو "حماس”نے پرانے شہر اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں فلسطینیوں کی وقف کی گئی اراضی کی ملکیت کو آباد کاروں کے نام رجسٹرکرنے کے خلاف قابض دشمن کو خبردار کیا ہے۔

ایک اخباری بیان میںحماس کے ترجمان، محمد حمادہ نے کہا کہ "زمین کے اندراج کی کوششیں بین الاقوامیقوانین اور معاہدوں کی صریح خلاف ورزی، اسلامی اوقاف کی زمینوں کی دن دیہاڑے چوری،اور تقریباً 350 دونم کے بڑے رقبے کی یہودیانے کی کوشش ہے۔

حمادہ نے القدس شہراور مسجد الاقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی خطرناک عزائم اور ناجائز قوانین بنا کر قابضینکی طرف سے ان میں خیانت مسلط کرنے کے طریقوں کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ اسرائیلی قابض دشمن ان نشانیوں کو مٹانے اور تاریخ کے حقائق کو تبدیل کرنےمیں کامیاب نہیں ہو گا۔ ان تمام اقدامات کو مسترد کرنے، ان کی مذمت کرنے اور ان کاہر طرح سے مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیر عبرانی اخبارہارٹز نے کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے القدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب یہودیوں کے لیے”زمین کی ملکیت کے معاہدے” کا اندراج شروع کر دیا ہے۔

مذکورہ زمینیں اسلامیاوقاف کی ملکیت ہیں اور یہ یہودی قبرستان اور پرانے شہر کی دیوار کے درمیان الاقصیٰکے جنوب میں واقع ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی