مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں حال ہی میں روزانہ کیسز کی بلند ترین شرح کے بعد فلسطین کرونا وائرس کی چھٹی لہر میں داخل ہو رہا ہے۔
وزیر صحت می الکیلہ نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ صرف مغربی کنارے میں ایک ہفتے میں مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے تقریبا 1000 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کیلہ نے صحت کی موجودہ صورتحال پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر بوسٹر ڈوز لگوائیں اور احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔
انہوں نے کہا کہ وہ مقامی حکام کو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کریں گی۔
اتوار کو کرونا وائرس کی نئی رپورٹ میں وزارت صحت نے کہا کہ مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور مقبوضہ بیت المقدس میں 19 سے 25 جون کے عرصہ کے دوران کرونا وائرس کے 1350 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔