جمعه 15/نوامبر/2024

خواتین کی طلبی اور سیاسی گرفتاریاں غیراخلاقی ہیں:ابو عرہ

منگل 28-جون-2022

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما مصطفیٰ ابو عرہ نےزور دے کر کہا ہے کہ مغربی کنارے میں سیاسی بنیادوں پر شہریوں کی گرفتاریاں اورخواتین کی حراستی مراکز میں طلبی اخلاقی اقدار کے منافی اقدام ہے۔

ان کاکہنا  ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی ادارےخواتین بالخصوص شہدا کی ماؤں کو طلب کرکے انسانی اور اخلاق اقدار کی دھجیاں اڑارہی ہے۔ انہوں نے عباس ملیشیا کی طرف سے خواتینکی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

رہ نما ابو عرہ نےپریس بیان میں کہا کہ سیاسی گرفتاریوں کا طریقہ قوم کی صفوں میں انتشار پھیلانے ، فلسطینیعوام دراڑ میں اضافہ اور سماجی تانے بانے کو بکھیرنے کا باعث بنے گا۔

اُنہوں نے خبردارکیا کہ یہ نقطہ نظر قابض ریاست کے ساتھ مرکزی تنازع سے کمپاس کو ہٹانے اور اسے اندرونیتنازعہ میں تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

ابو عرہ نے کہاکہ ہمارے عوام میں سے عقلمند، آزاد اور معزز رہ نماؤں سے اپیل کی کہ وہ معاملات کوان کے مناسب تناظر میں واپس لائیں اور لوگوں کو فلسطینی سیکیورٹی سروسز کے ساتھ تنازعاتاور تصادم کی طرف نہ گھسیٹیں جو کہ لوگوں کی حفاظت ان کی سلامتی کی ذمہ داری ہے۔ اسکا کام فلسطینی قوم کو ستانا تکلیف دینا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارےفلسطینی عوام جنہوں نے قابض ریاست کے خلاف بغاوت کی ہے۔ وہ فلسطینی اتھارٹی کےخلاف بھی علم بغاوت بلند کرسکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی