جمعه 15/نوامبر/2024

مقدس مقامات کے خلاف اسرائیلی منصوبوں سے آگاہی اور تبادلہ خیال

پیر 27-جون-2022

پولٹ بیورو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے  پیر کے روز وزیر اعظم لبنان نجیب میقاتی کے ساتھ  ملاقات کی۔ دارالحکومت بیروت میں ہونے والی اس ملاقات میں فلسطین سے متعلق تازہ ترین پیش رفت اور امور  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسماعیل ہنیہ نے وزیر اعظم میقاتی کو فلسطین کے سلسلے میں مختلف امور کے علاوہ  یروشلم اور مسجد اقصی کے خلاف اسرائیل کی سازشوں کو آگے بڑھانے کے لیے  مذموم اقدامات  اور انہیں یہودیانے سے متعلق منصوبوں کے بارے میں بریف کیا۔ اس دوران مسلمانوں اور مسحیوں کے مقدس  مقامات کے خلاف اسرائیلی سازشوں اور یہودی معبد کے سلسلے میں کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس سے پہلے اسمعیل ہنیہ نے وزیر اعظم نجیب میقاتی کو دوسری بار وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ فلسطینی رہنما نے لبنان کے ” انروا”  کے ایڈوائزری کمیشن سربراہ ہونے کے ناطے کامیابیوں کو بھی سراہا۔

واضح رہے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اپنے سیاسی شعبے کے اعلی سطح کے وفد کے ساتھ گذشتہ منگل کے روز لبنان پہنچے تھے۔ انہوں نے لبنان کے سرکاری  سیاسی حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی