جمعرات کے روزمقبوضہ بیت المقدس میں اوقاف، اسلامی امور اور مقدس مقدسات کی ذمہ دار کونسل نے کچھ عرصے کے لیے مسجد اقصیٰ کے قرب و جوار میں اسرائیلی نوادرات اتھارٹی اور "العاد” سیٹلمنٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے کھدائی کی "مشتبہ اور مبہم” کی کارروائیوں کےسنگین نتائج پر خبردار کیا ہے۔ خاص طور پر مسجد اقصی کی بیرونی بنیاد سے متصل جنوبی اور مغربی دیوار کے قریب کی جانے والی مشکوک کھدائیوں پر سخت تنبیہ کی ہے۔
جمعرات کو ایک پریس بیان میں اوقاف کونسل نے کہا کہ اس نے کچھ عرصے سے مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار کے قریب کی جانے والی کھدائیوں کا پتا چلایا ہے۔ کونسل نے دیکھا کہ دیوار صحن براق اور اموی محلات کے قریب مزدوروں اور بھاری مشینری جس میں بلڈوزر اور بڑی کھدائی کرنے والی مشینیں شامل ہیں کو استعمال کرکے کھدائی کی گئی۔
کونسل کا کہنا ہے کہ مشینیں مٹی نکالتی ہیں اور مسجد کی جنوبی دیوار سے ملحقہ دیواروں میں سوراخ کرتی ہیں اور راہداریاں بناتی ہیں تاکہ کھدائیوں کو مخفی رکھا جا سکے۔
کونسل کا کہنا ہے کہ مبصرین نے کئی مہینوں تک اہم آثار قدیمہ کے پتھروں کو مسلسل کچلنے کی نگرانی کی ہے، جو اپنے نشانات چھپانے کے لیے چھوٹے پتھروں کا استعمال کرتے ہیں۔ انہیں کچرے کے طور پر باہر لے جاتے ہیں۔
اوقاف، اسلامی امور اور مقدس مقامات کی کونسل نے ان تاریخی اور مذہبی مقامات سے چھیڑ چھاڑ، توڑ پھوڑ اوران میں تبدیلی کے نتائج سے خبردار کیا اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں ان مشکوک کھدائیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔