درجنوں یہودی آباد کاروں بدھ کے روز بھی مسلمان کے قبلہ اول مسجد اقصی کی بے حرمتی کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ 119 یہودی آباد کار مسجد اقسی میں داخل ہو کر تلمودی عبادت کرتے رہے۔
یہ سب اسرائیلی قابض اتھارٹی کے منصوبے کے مطابق پولیس کی حفاظت میں آئے تھے۔ تاکہ قابض اتھارٹی کی طرف سے مسجد کی بے حرمتی کے منصوبے کو جاری رکھا جا سکے اور یہودی ربیوں کی مدد سے ان یہودی آبادکارو کی مسجد اقصی کے خلاف اور یہودی معبد کے حق میں برین واشنگ کی جا سکے۔
واضح رہے یہ یہودی آباد کاروں کا اسرائیلی پولیس اور قابض اتھارٹی کے منصوبے پر عمل کرنے کے حوالے سے تقریبا روزانہ کا معمول ہے۔ ان یہوی آباد کاروں کی صبح اور سہ پہر کو اسی طرح خصوصی حفاظتی اہتمام کے ساتھ آمد ہوتی ہے۔ ان کے لیے مسجد اقصی کا مغربی دروازہ کھولا جاتا ہے اور مسلمانوں کا مسجد میں داخلہ زبردستی روک دیا جاتا ہے۔
ان شر پسند یہودی آباد کاروں کی برین واشنگ کے لیے یہودی ربی پہلے سے موجود ہوتے ہیں۔ اپنے معمول کے مطابق بغیر کسی رکاوٹ کے یہ مسجد اقصی کی بے حرمتی کرتے ہیں اور اسی طرح پولیس کی حفاظت میں واپس چلے جاتے ہیں۔ مسجد اقصی کی بے حرمتی کا یہ سلسلہ جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ پورا ہفتہ چلتا ہے۔