جمعه 15/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ اور حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کی بیروت میں ملاقات

جمعرات 23-جون-2022

حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔ اسماعیل ھنیہ کے ساتھ اس موقع پر ایک اعلی  سطح کا وفد موجود تھا۔

حسن نصراللہ  کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات کے بارے میں حماس کے ترجمان ولید الکیلانی کا کہنا ہے ”یہ ملاقات حماس اور حزب اللہ کے باہمی  تعلقات کو موثر اور مضبوط بنانے کے لیے تھی۔ حماس تاکہ خطے میں مزاحمت مستحکم کی جا سکے۔” ترجمان ولید الکیلانی نے مزید کہا ”باہمی  تعاون کے راستوں اور دو طرفہ ارتباط کو بہتر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی تاکہ خطے میں اسرائیلی جارحیت اور ناجائز قبضے کا تدارک کیا جاسکے۔”

حماس کے ترجمان نے اس اہم ملاقات کے بارے میں فلسطینی اطلاعات مرکز کو بتایا کہ حماس قیادت نے حزب اللہ کی طرف سے لبنانی سمندری حدود سے گیس ”ایکسپلور” کرنے کی کوششوں کے حوالے سے  حزب اللہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیل کو گیس چوری سے روک دینے پر اس تحسین کی۔

حزب اللہ کی قیادت کے ساتھ ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی کیمپوں رہتے ہوئے ضروریات کے لیے مدد کی جائے۔ یہ بات بھی زور دے کر کہی گئی  اس طرح کی کسی تجویز کو قبول نہیں کیا جائے گہ کہ فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے کیمپوں سے کسی بھی دوسرے ملک میں منتقلی کر دیا جائے۔

اسماعیل ہنیہ جو منگل کے روز ایک اعلی سطح کے وفد کی قیادت کے ساتھ بیروت پہنچے تھے۔ انہوں نے حزب اللہ کے رہنما کے علاوہ لبنان کے اعلی سرکاری ذمہ داروں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی ہیں اور ان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ کیا ہے۔ اس موقع پر فلسطینی وفد اور لبنانی حکام کے درمیان علاقے میں خطے میں پیدا شدہ صورت حال اور متوقع حالات بھی زیر بحث آئے۔ نیز  فلسطینی شہریوں کو در پیش مسائل اور ضروریات کا بھی احاطہ کیا گیا۔

فلسطینی رہنما اور ان کا وفد  کے ارکان بیروت میں موجود فلسطینی رہنماوں اور شہریوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں  تاکہ ان کے ساتھ براہ راست تبادلہ خیال کے دوران فلسطینی شہریوں کے مسائل  اور فلسطین کے منظر نامے پر بھی بات کر سکیں۔

مختصر لنک:

کاپی