اسرائیلی قابض فوج نے رام اللہ کے مغرب میں واقع نعلین قصبے میں زیر تعمیر فلسطینی شہری کا مکان مسمار کردیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے فوج کی گاڑیوں کے ساتھ قصبے پر دھاوا بولا، اور قیدی برکات الخواجا کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔
بلڈوزروں نے بعد میں مبینہ طور پر اجازت کے بغیر تعمیر کیے جانے کا الزام لگا کر مکان منہدم کردیا۔
انسانی حقوق کی تنظیم "اوتشا” کے مطابق 2022 کے آغاز سے اب تک 300 سے زائد فلسطینی تنصیبات کو مسمار کیا گیا ہے۔