مسماری و نقل مکانی کے خلاف کام کرنے والی القدس اتھارٹی نے مسلمان نمازیوں سے جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ میں بڑی تعداد میں موجودگی کو "آبادکاروں کے خلاف ایک مضبوط رکاوٹ” قرار دیا ہے۔
اتھارٹی کے سربراہ ناصر الہدمی نے کہا کہ مسلمان نمازیوں کو مسجد اقصیٰ تک اجتماعی مارچ کرنے کی ترغیب عرب قوم اور فلسطینی عوام کے جذبۂ ایمانی کی عکاسی ہے۔
الہدمی نے ہفتہ بھر مسجد اقصیٰ میں کثرت سے آنے اور یہودی آباد کاروں کو اس کی بے حرمتی سے روکنے پر زور دیا۔
انہوں نے مسجد اقصیٰ میں آبادکاروں کی توڑ پھوڑ کو روکنے کے لیے مربوط و مستحکم حکمت عملی اپنانے نیز عرب ممالک سے الاقصی کے تحفظ و دفاع میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی درخواست کی۔