پیر کی شام یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل یطا کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی زمینوں اور یطا کے مشرق میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا۔
الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا میں تحفظ اور لچک کی کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر فواد العامور نے بتایا کہ نئی قائم ہونے والی "اتسخر مین” بستی کے آباد کاروں نے الجوایا گاؤں کے لوگوں پر حملہ کیا، ان کے مویشیوں اور کتوں کو لوٹ کر لے گئے۔ اس دوران قابض فوج کچھ فاصلے پر کھڑی تماشا دیکھتی رہی۔
اس سے پہلے نابلس کے مغرب میں دیر شرف گول چکر کے قریب آباد کاروں نےحملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان کے سرپر چوٹ لگی۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سیبسطیا قصبے سے تعلق رکھنے والے نوجوان انس جمیل عازم کو آباد کاروں کے ایک گروپ نے اس وقت پتھروں سے نشانہ بنایا جس کے بعد وہ قصبے کے گول چکر کے قریب جھنڈوں کو ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ادھر دیر شرف کے آبادگاروں نے مقابلہ کرتے ہوئے پیپر اسپرے کیا۔
ابض بلڈوزروں نے جنین اور نابلس کے درمیان سڑک پر برقعہ اراضی کے علاقے مسعودیہ کے قریب چند ماہ قبل قابض فورسز کی جانب سے قائم کی گئی چوکی کے ارد گرد کے علاقے کو بھی مسمار کرنا شروع کر دیا۔
ادھر جنین کے جنوب میں سیلہ الظہر قصبے کے قریب جنین۔ نابلس شاہراہ پر متعدد آباد کاروں نے پتھروں سے فلسطینی گاڑیوں پر حملہ کیا۔
متعدد آباد کاروں نے سیلہ الظہر کے قریب اور شافی شمرون فوجی چوکی پر شہریوں کی گاڑیوں پر پتھر اور خالی بوتلیں پھینکیں، جس سے جنین کے جنوب میں واقع عرابہ قصبے کے ایک شہری کی گاڑی کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔