چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایرانی و اماراتی وزرائے خارجہ کی علاقائی امور پر گفت و شنید

پیر 20-جون-2022

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ اسرائیل علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور دہشت گردی و بدعنوانی کی کارروائیوں کا مرتکب ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کے ساتھ فون کال کے ذریعے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی ہے۔

عبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کا مقصد خطے اور اس کے پڑوسی ممالک میں امن و سلامتی کو فروغ دینا ہے جسے غیر ملکی مداخلتوں سے یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔

عبداللہیان نے اپنے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو تہران کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ مشاورت اور ملاقاتیں ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط تعلقات کو برقرار رکھنے کی کوششیں ہیں۔

بن زاید نے تہران اور ابوظہبی کے درمیان دوطرفہ مشاورت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مفادات دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی