اتوار کی شام قابض صیہونی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون قصبے کے مشرق میں محدود فاصلے پردراندازی کی۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض افواج کی متعدد گاڑیاں جن میں فوجی بلڈوزر بھی شامل تھے، بیت حانون کے مشرق میں سرحدی پٹی کے پیچھے سے دراندازی کی اور شہریوں کی زمینوں میں درجنوں میٹر تک اندر گھس گئے۔ زمین کے ٹیلے توڑنے کے ساتھ کھدائی کی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی۔
وقتاً فوقتاً، قابض فوج غزہ کی پٹی کے شمال اور مشرق میں زرعی زمینوں پر حملہ کرتی ہے اور کسانوں کو ان تک رسائی یا کاشتکاری سے روکتی ہے۔
فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق قابض افواج نے اس سال کے آغاز سے اب تک مشرقی غزہ کی پٹی میں 18 محدود دراندازی کی اور 62 شہریوں کو گرفتار کیا جن میں 41 ماہی گیر، 20 "درانداز” اور 3 مسافر شامل ہیں۔