اسرائیلی قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے سوموار کی صبح دو فلسطینی نوجوانوں کو اس وقت گرفتار کیا جب انہوں نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ان نوجوانوں کو جنوبی غزہ میں سرحدی باڑ کے قریب سے گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے ایک چاقو اور دیسی ساختہ اسلحہ برآمد ہوا۔
گذشتہ چند دنوں میں قابض فوج سرحدی باڑ سے دراندازی کی مبینہ کوششوں کا الزام لگا کر متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ گرفتار شدگان کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے۔