کئی یورپی شہروں کے ساتھ غزہ جڑویں شہر کے رشتے میں منسلک ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں غزہ میونسپلٹی کے صدر یحی سراج نے میونسپلٹیز کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے دوران مختلف یورپی شہروں کے ساتھ غزہ کو جڑواں شہر قرار دینے کے معاہدات پر دستخط کیے ہیں۔
یہ بات غزہ میونسپلٹی کے ترجمان حسنی مھنا نے قدس پریس کو بتائی ہے۔ میونسپلٹی کے صدرآج کل بیرونی دورے پر ہیں۔ امکان ہے کہ وہ یورپ کے مزید کئی شہروں کے ساتھ معاہدات پر بھی دستخط کریں گے۔ تاکہ غزہ کو دیگر شہروں کا بھی جڑواں شہر قرار دیا جا سکے۔ اس سے غزہم میونسپلٹی کے دنیا بھر میں تعلقات پر اچھا اثر پڑے گا۔
واضح رہے غزہ میونسپلٹی کے صدر اب تک سپین کے شہر بارسلونا، اور ناروے کے شہر ترومسو
کے دورے کیے ہیں۔ وہ اگلے مرحلے پر ترکیہ کے دورے پر پہنچیں گے۔ ان کے ساتھ غزہ کی پٹی کے مئیرز بھی ترکیہ جائیں گے۔ جہاں وہ ترکیہ کی یونین کی چھٹی اسمبلی میں اپنے وفد کی قیادت کرتے ہوئے شرکت کریں گے۔
اس دروان غزہ کے مئیر نے مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں تاکہ دو طرفہ تعاون کے لیے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ وہ کانفرنس کے اہم سیشن سے بھی خطاب کریں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر مئیر غزہ رومانیہ جائیں گے ۔ رومانیہ میں فلسطین ایشو پر حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔