چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے گولی مار کر فلسطینی مزدور شہید کر دیا

اتوار 19-جون-2022

اسرائیلی قابض فوج نے  فلسطینی مزدور کو اتور کی صبح گولی مار کر شہید کر دیا۔ یہ واقعہ مغربی کنارے کے شمالی حصے  قلقلیہ میں فلسطین تقسیم کرنے  والی اسرائیلی دیوار کے نزدیک پیش آیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے شہید مزدور کی شناخت نابلوس کے رہائشی 53 سالہ نبیل غنیم کے طور پر کرائی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق نبیل غنیم  کو جلجولیا گیٹ پر گولی کا نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا کہ اسرائیلی فوجی نے اس فلسطینی کو اس وقت گولی ماری جب وہ اسرائیل کی قائم کردہ دیوار کو توڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔

دریں اثنا اسرائیلی فوج نے کئی فلسطینی مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ یہ اغوا کا واقعہ جنین کے جنوب مغربی قصبے برطعہ  میں پیش آیا ہے۔ قیدیوں سے متعلق فلسطینیوں کی قائم کردہ سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی فوج نے  13 فلسطینی کواٹھا  بھی لیا ہے۔۔

مختصر لنک:

کاپی