چهارشنبه 30/آوریل/2025

شہید فلسطینی کا والد رام اللہ اتھارٹی پر برہم

ہفتہ 18-جون-2022

گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں شہید ہونے والے برا لحلوح کے والد نے الزام عاید کیا ہے کہ اس کے بیٹے کو فلسطینی اتھارٹی کے تعاون سے شہید کیا گیا۔

ایک ویڈیو بیان میں شہید کے والد نےکہا کہ میرے بیٹے برا لحلوح کو شہید کیے جانے میں فلسطینی اتھارٹی کے ایک سیکیورٹی ادارے کا ہاتھ ہے جس نے لحلوح کے بارے میں معلومات اسرائیلی خفیہ ادارے شن بیت کو دیں اور اس نے ٹارگٹ کلنگ کرکے اسے شہید کیا۔

خیال رہے کہ برا لحلوح کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز صبح کے وقت ان کے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

شہید کے والد نے کہا کہ ہمارا گھر فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت ایک سیکیورٹی ادارے نے برباد کیا ہے۔ اسرائیلی شاباک کو میرے بیٹے کے بارے میں معلومات فلسطینی اتھارٹی کے ڈیفنس سیکیورٹی ادارے نے دی تھیں۔

شہید کے والد نے بتایا کہ شاباک کےایک اہلکار نے اسے کہا کہ ہمیں پتا چلا ہے کہ تمہارے بیٹے کو فلسطینی ملیشیا نے بھی گرفتار کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی