مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر جمعہ کے روز علی الصباح اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں تین شہری شہید جبکہ 10 دوسرے زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں 23 سالہ یوسف ناصر صلاح، 24 سالہ لیث صلاح ابو سرور اور عز الدین القسام بریگیڈ سے وابستہ 24 سالہ براء کمال لحلوح شامل تھے۔ لحلوح شہادت سے قبل دو ماہ اسرائیلی جیل سے رہا ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کو علی الصباح اسرائیلی فوجی دستوں نے جنین کے مشرقی علاقے میں دراندازی کا ارتکاب کیا۔ اس دوران انہوں نے سفید رنگ کی ’مزدا‘ گاڑی کو تاک کر اس پر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اس میں سوار مذکورہ تینوں نوجوان جام شہادت نوش کر گئے۔
شہداء کی گاڑی
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی 30 گاڑیوں پر سوار صہیونی فوجیوں نے جنین پر ہلہ بولا اور شہر کے مشرقی علاقے میں گھات لگا کر ماہر نشانچیوں کو وہاں تعینات کر دیا۔
انہی فوجی گاڑیوں میں کچھ نے جنین کی المراح کالونی کا محاصرہ کر لیا اور وہاں موجود ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے گاڑی میں سوار چار میں تین نوجوان شہید ہو گئے جبکہ چوتھا شدید زخمی ہوا۔ اسرائیلی فوجی اس کارروائی کے بعد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مزاحمت کاروں سے جھڑپیں
درایں اثنا اسرائیلی فوجی کارروائی کی خبر شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تو شہر کے سینکڑوں جوان فوج کے ساتھ مڈبھڑ کے لیے گھروں سے نکل آئے جس پر بزدل اسرائیلی فوج نے مزید کمک طلب کر لی۔
اس دوران نوجوانوں سے ہونے والی جھڑپوں سے بچاؤ کی خاطر اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرہ اور پتھراؤ کرنے والے نوجوانوں پر براہ راست فائر کھول دیا، جس کے نتیجے میں 09 افراد زخمی ہوئے، جنہیں بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
#فيديو يوثق لحظة إطـ ـلاق الـ ـنار على الشبان الثلاثة في جنين فجر اليوم. pic.twitter.com/mMVqIg8OqE
المركز الفلسطيني للإعلام (@PalinfoAr) June 17 2022
ذرائع نے مزید بتایا کہ جنین کی مشرقی کالونی میں مزاحمت کاروں اور حملہ آور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
انہی اطلاع میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کالونی کے رہائشی موسی العجاوی کے گھر چھاپہ مارا، تلاشی لی اور سارے گھر کا سامان تلپٹ کر کے رکھ دیا۔
#صور من موقع ارتـ قاء الشبان الثلاثة الذين اغتالتهم قوات الاحتـ ـلال في مخيم جنين فجر اليوم. pic.twitter.com/OKdz1gnoDT
المركز الفلسطيني للإعلام (@PalinfoAr) June 17 2022
جنین کی مسجدوں سے جھڑپوں میں شہید ہونے والے تینوں جوانوں کے لیے اظہار تعزیت کے صدائیں بلند ہونا شروع ہو گئیں جبکہ دسیوں اہل علاقہ جنین کے سرکاری ہسپتال کے باہر جمع ہو کر غصے میں اسرائیل مخالف اور شہداء کے حق میں نعرے بلند کرنے لگے۔
حماس کی مذمت
ادھر اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے جمعہ کو علی الصباح اسرائیلی فوج کی بزدلانہ کارروائی میں تین فلسطینیوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی ان حرکتوں سے ہمارے عوام کا مزاحمت کی راہ پر سفر رکنے والا نہیں۔ اسرائیل کو ان کارروائیوں کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔