جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی خاتون رہ نما کو اسرائیلی عدالت سے ڈٰیڑھ سال قید کی سزا

جمعہ 17-جون-2022

فلسطین میں اسیران کے امور پر نظر رکھنے والے اسیران کلب نے بتایا ہے کہ  اسرائیلی ریاست کی ایک فوجی عدالت نے جنین کے جنوب میں واقع عرابہ قصبے سے تعلق رکھنے والی 51 سالہ منیٰ قعدان کو 18 ماہ قید اور 7000 شیکل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

کلب نے واضح کیا کہ قابض ریاست کی نام نہاد عدالت نے اسیر رہ نما منیٰ قعدان کو 10 اپریل 2021 کو گرفتار کیا تھا اور یہ ان کی چھٹی گرفتاری ہے۔ وہ اس سے قبل پانچ بار گرفتارکی گئیں اور انہیں آٹھ سال تک جیلوں میں قید رکھا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ اسیرہ قعدان کو "وفاء الاحرار” معاہدے میں رہا کیا گیا تھا۔ وہ اس وقت اسرائیل کی بدنام زمانہ دامون جیل میں قید ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی