چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے مسجد اقصیٰ کے محافظ کو3 سال قید کی سزا

جمعہ 17-جون-2022

کل جمعرات کو مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی مرکزی عدالت نے مسجد اقصیٰ کے محافظ فادی علیان کو تین سال قید کی سزا سنائی۔

فادی علیان کے والد علی علیان نے ’قدس پریس‘ کو بتایا کہ ” اسرائیلی حکمران غیر منصفانہ اور ظالمانہ پالیسیوں باز نہیں آتے۔ صہیونی ریاست خود کو ہراعتبار سے بالا تراور قانون سے بالا سمجھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے میرے بیٹے جو قبلہ اول کے محافظ ہیں کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ عدالت نے ان کے بیٹے فادی کے خلاف تین سال کی اصل قید کے علاوہ چھ ماہ کی معطل سزا سنائی، اور اس پر مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔”

قابض اسرائیلی فوج نے 21 دسمبر 2021 کو قبلہ اول کے محافظ  فادی علیان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ مسجد اقصیٰ کے اندر اپنا کام انجام دے رہے تھے۔ قابض فوج نے ان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا اور گھر میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی تھی۔

علیان کو گذشتہ تقریباً دو سال کے دوران متعدد بار گرفتار کیا گیا اور اور کئی بار قبلہ اول سے بے دخل کیا گیا۔

العیسویہ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ فادی علیان شادی شدہ اور چار بچوں کے باپ ہیں۔ ان کے سب سے بڑےبیٹے کی عمر آٹھ سال اور سب سے چھوٹے کی عمر دو سال ہے۔

مختصر لنک:

کاپی